اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینکرایہ کے تنازعہ پر سواری کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

کرایہ کے تنازعہ پر سواری کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

کرایہ کے تنازعہ پر سواری نے رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور منہ اور کمر میں گولی لگنے کے باعث شدید ز خمی‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا اور حملہ آور کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا- تھانہ پولیس کوٹلی کے مطابق سید شیراز ولد سردار شاہ ساکن کوٹلی سوہلناں نمب کا رہائشی ہے اور کوٹلی میں رکشہ چلاتا ہے گزشتہ روز ملزم مرتضی ولد محمد رشید ساکن درہ شیر خان نے لاری اڈہ سے رولی کنگر کے لیے رکشہ بک کروایا رولی کنگر پہنچنے پر کرایہ کے تنازعہ میں ملزم نے 32بور پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور کے منہ اور کمر میں گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جب کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات