،ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سکولزپونچھ (مردانہ) سردار عبد الشکور صدیقی ان ایکشن ، ہائیر سکینڈری سکول بیرپانی اور ہائیر سیکنڈری سکول ریڑہ کا سر پرائز وزٹ ،بروقت ادارہ میں نہ پہنچنے والے 13اساتذہ معطل ،سٹاف کی سخت سرزنش ،نئے تعلیمی سال میں داخلوں کی بھرپور ہدایت ،سکول سکینڈری سکول کے پرنسپل اور سٹاف کو صبح اسمبلی میں پہنچنے کی ہدایت ، ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سکولز کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم کی ہدایت اور پالیسی کی روشنی میں اچانک باغ کے تعلیمی اداروں کا صبح 8بجے اچانک معائنہ کیا اس دوران ہائیر سیکنڈری سکول ریڑھ میں صبح8بجے پہنچے تو ادارہ میں صرف 1چوکیدار کو حاضر پایا جس نے دفتر کھول کر دیا اسمبلی میں صرف 4اساتذہ کو حاضر پایا ، پرنسپل ادارہ سردار شفیق چغتائی بھی تاخیر سے اسمبلی میں پہنچے حتیٰ کہ ادارے کے پی ٹی تاخیر سے پہنچے موصوف نے ادارہ کا تفصیلی معائنہ کیا، سیکرٹری تعلیم کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق 8سے 3بجے تک ادارہ میں رہے ،اس دوران سٹاف ممبران تاخیر سے پہنچتے رہے یہاں تک کے کئی سٹاف ممبران 10بجے کے بعد پہنچے اور پرنسپل ادارہ نے کئی سٹاف ممبران کو فون کر کے گھر سے بلوایا ،اس کو دیکھ کر ڈی ڈی ایس سکولز نے سخت مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا انٹر کلاسز کا معائنہ کرنے کے بعد موصوف نے سٹاف میٹنگ بلوائی اور تاخیر سے پہنچنے والے اور غیر حاضر ملازمین کیخلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کا اندیا دیا ،پرنسپل ادارہ اور قصورواران نے بھری محفل میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اصلاح احوال کا وعدہ کیا اور معافی مانگتے ہوئے ایک موقع دینے کا مطالبہ کیا ، جس پر موصوف نے ان کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ادارہ کا دوبارہ معائنہ کیا جائیگااور اصلاح احوال نہ ہونے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی ،ادارہ کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا حاضری رجسٹر سٹاف جریدہ و غیر جریدہ کو نا مکمل پایا ، انٹر کلاسز کے طلباء کے حاضری رجسٹر کو ہی نا مکمل پایا جس پر سخت سرزنش کی اور اسے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی دیگر ریکارڈ کی حالت بھی نا تسلی بخش پائی اس دوران ڈی ڈی ایس نے کہا کہ حکومت اس ادارہ میں تعینات ملازمین پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے مگر توقع کے مطابق کام نہیں ہو رہا ، ادارہ کے ملازمین کو بہار کی تعطیلات نہ ہونگی وہ ادارہ میں