ہٹیاں بالا( ہارون عباسی) جہلم ویلی ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی چیرمین الیکشن بورڈ محمد شفیع ایڈووکیٹ و ممبران بورڈ راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ ، محمد بشیر اعوان ایڈووکیٹ کے پاس جمع کروا دئیے ہیں جہلم ویلی ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کی صدارت کے لےئے محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ راجہ محمد عظیم زاہد ایڈووکیٹ سید شجاعت علی گیلانی ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ سیکرٹری جنرل کے عہدہ کے لےئے شیخ محمد سلیم ایڈووکیٹ ، اسد چغتائی ایڈووکیٹ ایک دوسرے کے مد مقابل امیدوار ہوں گے سنئیر نائب صدر کے لےئے پیرذادہ غلام مصطفی ایڈووکیٹ جائنٹ سیکر ٹری کے لےئے سید شاہد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ اور پانچ ایگزیکٹو ممبران کے عہدوں کے لےئے ثمرہ بشیر ملک ایڈووکیٹ، شہز اد اقبال ایڈووکیٹ ، سید توقیر الحسن گیلانی ایڈووکیٹ ، بلال مصطفی راجہ ایڈووکیٹ ، طاہر فاروقی ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ان امیدواروں کے مد مقابل کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے چئیر مین الیکشن بورڈ وممبران بورڈ کل03فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست اویزاں کریں گے ۔ تاہم الیکشن میں حصہ لینے والوں اور ان کے حامیوں نے باقاعدہ طور پر انتخابی مہم اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔