جمعہ, مارچ 24, 2023
الرئيسيةتازہ ترینچکارسٹرک پر بچے کی پیدائش اورہلاکت پروزیراعظم کے حکم پر بنائی گئی...

چکارسٹرک پر بچے کی پیدائش اورہلاکت پروزیراعظم کے حکم پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ چارہفتے بعد بھی منظرعام پرنہ آسکی

چناری( خصوصی رپورٹر) چکارسٹرک پر بچے کی پیدائش اورہلاکت پروزیراعظم کے حکم پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ چارہفتے بعد بھی منظرعام پرنہ آسکی اورنہ ہی اس افسوسناک واقع کے میں ملوث محکمہ صحت کے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ،تحقیقاتی کمیٹی کی فرضی کارروائی پر واقع کا متاثرہ خاندان سراپا احتجاج بن گیا ، متاثرہ خاتون نے انصاف نہ ملنے پر ڈی جی ہیلتھ آزادکشمیر اوردیگر صحت حکام کے خلاف وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کے پاس پیش ہونے کا اعلان کردیا ، وزیراعظم کے سامنے پیش ہوکر محکمہ صحت جہلم ویلی کے حکام اوررورل ہیلتھ سینٹر چکارملازمین کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراؤں گی ،زچگی کے دوران میرے ساتھ زچہ بچہ سینٹر چکارکے عملے اوررورل ہیلتھ سینٹر کی انتظامیہ نے جو سلوک کیا اس سے وزیراعظم کو آگاہ کروں گی ،محکمہ صحت کے حکام کی غفلت کے باعث میرے بچے کی جان گئی اورمیں معجزانہ طورپر بچ گئی ، میں وزیراعظم سے اپیل کروں گی کے سٹرک پربچے کی پیدائش سے میرے بچے کی جان گئی ،رورل ہیلتھ سینٹر چکارمیں کسی بھی ایمرجنسی کو مینج کرنے کی سہولت موجود نہیں ، خداراہ اپنے آبائی حلقہ چکارکی سینکڑوں ماؤں اوربہنوں اوربیٹیوں کی جانیں اورانکے جگر کوشوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں ، محکمہ صحت کی غفلت کے باعث میری گودتو بیٹے جیسی نعمت سے خالی ہوئی میں دیگر ماؤں اوربیٹیوں کی زندگی اورانکے جگر گوشوں کو بچانے کے لیے سراپا احتجاج ہوں ، میں وزیراعظم سے پوچھتی ہوں ایک بیٹی نے سٹرک پر بچے کو جنم دیا اورصحت اہلکاروں کی غفلت سے میرے بچے کی جان گئی اس پر کیا کارروائی ہوئی ؟ کیا غریب کی بیٹیاں اسی طرح سٹرکوں پر بچوں کو جنم دیتی رہیں گی؟سٹرک پربچے کی پیدائش اورموت سے حکومت اورمحکمہ صحت پر سوالات نہیں اُٹھا دیئے ؟ اس افسوسناک واقع سے ہمارے معاشرے کی معاشرتی اورسماجی اقدار کو دھچکا نہیں لگا ؟ میں وزیراعظم آزادکشمیر سے انصاف چاہتی ہوں اوریہ مطالبہ کرتی ہوں کے رورل ہیلتھ سینٹرچکارمیں حاملہ خواتین کی زندگیوں کو بچانے کے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مجھ جیسی سینکڑوں خواتین اپنے جگر گوشوں کی نعمت سے محروم نہ ہوسکیں ، رورل ہیلتھ سینٹر چکارمیں طبی سہولیات کے نام پر غریب مریضہ خواتین کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتا ہے ۔ وزیراعظم خداراہ اپنی حلقہ کی غریب بیٹیوں کے ساتھ ہونے والی معاشرتی اورسماجی ناانصافیوں کو روکنے کے فوری اقدامات کریں ،غریب عوام اورخصوصا خواتین کے علاج ومعالجے کی سہولیات باہم پہنچانے کے فوری اقدامات کریں

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات