راولپنڈی ،، نمائندہ خصوصی ،، نواز شریف ٹائیگر فورس پاکستان کے مرکزی چیرمین مشتاق ڈار نے کہا ہے کہ چوہدری یاسین زہنی معذوری کے باعث حواس باختہ ہو چکے ہیں حکومت علاج کروائے مشتاق ڈار
نواز شریف ٹائیگرز فورس پاکستان کے مرکزی چیئرمین مشتاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چوہدری یاسین حواس باختہ ہو چکے ہیں حکومت آزاد جموں کشمیر ذکواۃ کے منافع فنڈ سے ان کا ڈڈر ہسپتال ہری پور میں علاج کروائے مشتاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے جس پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سر فہرست پیپلز پارٹی کا نام لکھا گیا تھا حیرت ہے کہ فریال تالپور کو ماہانہ بھتہ پہنچانے والے چوہدری یاسین وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں موصوف نے شاید تاریخ نہیں صرف کرپشن اور بدعنوانی کی تصانیف کا مطالعہ کیا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے شہداء جموں کشمیر کے خون اور مظلوم و محکوم کشمیری عوام سے غداری کرتے ہوئے شملہ معاہدے میں جنگ بندی لائن کو کنٹرول لائن تسلیم کر کے ریاست جموں کشمیر کی جبری تقسیم کی بنیاد رکھی تھی پھر دنیا نے دیکھا کہ اللہ پاک نے اسے نشان عبرت بنا دیا سابق وزیراعظم پاکستان صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف خود کشمیری النسل ہیں اور کشمیری عوام کے محسن ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نواز شریف نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی جس طرح آواز بلند کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی مشتاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف شریف انشاءاللہ عدالتوں میں بھی سرخرو ہونگے اور آصف زرداری بدنام زمانہ اجرتی قاتل راؤ انوار کی اعانت کے جرم میں جیل جائیں گے اور یہی عوام پاکستان اور بلاول زرداری کی بھی خواہش ہے چئیرمین ٹائیگرز فورس نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر ریاست میں میرٹ کی بہالی گڈ گورنس اور کرپشن کے خاتمے کی بدولت عوام مقبول ترین وزیراعظم بن چکے ہیں جس کی وجہ سے چوہدری یاسین کو مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں میری وزیراعظم آزاد کشمیر سے گزارش کرتا ہوں کہ موصوف کا بروقت علاج کروایا جائے