پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر کا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کے ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی آبائی تحصیل چکار کے مختلف علاقوں کا دورہ پیپلزپارٹی کے جیالوں میں جوش وخروش جگہ جگہ ڈھولوں کی تھاپ پر شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے سابق امیدواراسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر راجہ پرویزاقبال ایڈووکیٹ ، چوہدری جاوید حیدر، ناصر چک ، خورشید اعوان،شفیق کاظمی، تیمور بیگ ،راجہ بشارت داؤد،مرتضی کاظمی،اویس خان اوردیگررہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم کی آبائی تحصیل چکار کا دورہ کیا چکار بازار میں پیدل چل کر لوگوں سے فرد اََ فر داََ ملاقات کر نے کے علاوہ جبڑ بٹنگ،رام سر کا بھی دورہ کیا اس دوران انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی صفر ہے کسی بھی وقت آزاد کشمیر میں بھی انتخابات کا بگل بج سکتا ہے آزاد کشمیر کے عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے تنگ آچکے ہیں حلقہ پانچ کے کارکنان آج سے ہی انتخابات کی تیاری کریں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں اشفاق ظفر حلقہ پانچ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اسمبلی میں جائیں گے پھر پیپلز پارٹی حلقہ پانچ کے عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی دس اپریل سے شروع ہونے والی پارٹی ممبر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جیسے مرحوم اسحاق ظفر کی زندگی میں حلقہ پانچ منی لاڑکانہ تھا اسے ایک بار پھر منی لاڑ کانہ بنایا جائے حلقہ پانچ جیسے پیپلز پارٹی کے کارکن کسی اور علاقہ میں نہیں ہیں مھجے فخر ہے حلقہ پانچ کے پارٹی کارکنان پر جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوتے ہیں اس موقعہ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے وزیراعظم لطیف اکبر کے نعرے لگائے تو انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ پہلے حلقہ پانچ کے لوگ اشفاق ظفر کو ووٹ دیکر کامیاب کریں وہ کامیاب ہو کر جب مھجے ووٹ دیں گے تب میں وزیراعظم بنوں گا جب تک حلقہ پانچ کا ایم ایل اے نہیں ہو گا تب تک حلقہ پانچ کے عوام کے اس طرح سے کام نہیں ہوں گے جس طرح عوام توقع کرتے ہیں انھوں نے کہا پیپلزپارٹی تحصیل اور یوسیز اوروارڈ کی تنظیم سازی میں فعال اور بھٹوازم سے کمیٹڈ ورکروں کو عہدے دیئے جائیں گے کارکن جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کریں پاکستان میں تبدیلی کا آغاز ہوچکاہے ، پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی مسلم لیگ ن کا سیاسی کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکاہے