دارالحکومت کے نواحی علاقے چمبہ پنجگراں کا چھ سالہ بچہ جلد کی خطرناک بیماری میں مبتلا ، غریب والد ہسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، مظفرآباد اور ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں نے آغاز خان ہسپتال کراچی منتقل کرنے کا مشور ہ دے دیا لاکھوں روپے اخراجات اٹھانے کیلئے مستحق خاندان کے پاس وسائل میسر نہیں بچے کے والدنے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور در ددل رکھنے والے افراد سے مدد کی اپیل کر دی گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے چمبہ پنجگراں کے رہائشی محمد شبیر نے بتایا کہ چھ سالہ دانش جلد کی خطرناک بیماری سرائیکس میں مبتلا ہے گزشتہ چار سالوں سے اس کا علاج کروا رہے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ایبٹ آباد سے ڈاکٹروں نے چک شہزاد منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی عمر کم ہونے کی وجہ سے ویکسین لگانے سے انکار کر دیا اور دانش کو آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کرنے کا مشور ہ دیا ہے جہاں اس کا علاج ممکن ہے آغا خان ہسپتال میں علاج کیلئے لاکھوں روپے کی اخراجات آئیں گے جسے برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ بچے کے جسم پر دانے نکل چکے ہیں اور اس وقت دانش شدید اذیت میں مبتلا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کے علاج کیلئے مدد فراہم کریں