بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینچلاس ۔بھٹو خیل جرگہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے ساتھ مذاکرات

چلاس ۔بھٹو خیل جرگہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے ساتھ مذاکرات

چلاس ۔ راجہ اشفاق طاہر سے بھٹو خیل جرگہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے ساتھ مذاکرات کامیاب واپڈا کالونی کیلئے واٹر سپلائی چینل سے پانی صرف گرمیوں میں واپڈا کو ملے گا ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک جی ایم واپڈا نواز بٹ اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی مری او سی کے کے ٹی ایف میجر وقاص حسین شاہ ڈی ایس پی امیر اللہ میٹنگ میں موجود تھے معاہدہ مابین متاثرین بھٹو گاہ نالہ و واپڈا کے درمیان کلکٹر دیامر کے کیمپ آفس میں جرگہ ہوا جس میں بھٹو خیل کمیٹی کے افراد نمبر داران علما کرام نے جنرل منیجر و پروجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کے سامنے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ ہرپن داس کالونی کیلئے بھٹو گاہ نالہ سے پانی لے جانے کی صورت میں سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھٹو گاہ نالہ میں شدید قحط و خشک سالی آسکتی ہے لہٰذا پانی کی شدید کمی کی صورت میں واپڈا متبادل پانی کا بندوبست کرے گی اور بھٹو گاہ نالے کے رہائشگاہ کو متاثر نہیں کرے گی ہرپن داس میں سی بی ایم میں چھ اینچ پانی کی لائن دینے کیلئے بھی معاہدے میں شامل کیا ہے متاثرین ہرپن واٹر سپلائی سیکم کا کام شروع کردیا گیا ہے واپڈا دیامر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کررہا ہے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات