چلاس راجہ اشفاق طاہر سے
انسپکٹرجنرل آف پولیس گلگت بلتستان کپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اور DIG دیامر استور رینج محمد شعیب خرم جانباز کی ہدایات کی روشنی میں دیامر پولیس کا ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امیراللہ کی نگرانی میں آج چلاس کورٹ ایریاء کی طرف جانے والی سڑک پر اچانک ناکہ بندی وتلاشی ، 3 افراد کے قبضے سے 3عدد پستول معہ 30 بال زندہ کارتوس برآمد ، تینوں ملزمان کو اسلحہ آتشیں سمیت گرفتار کرکے سٹی تھانہ چلاس میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ سٹی انسپکٹر میر غنی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چلاس شہر میں عدالتی احاطے کی طرف جانے والی شاہراہ نزد سیشن کورٹ و سول کورٹ ایریاچلاس پر اسنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزمان جہانزیب ولد محمد صدیق ساکن تھک ، شفیق اللہ ولد شیرافضل ساکن بنگہ گیس پائین اور محمد عمر ولد عبدالعظیم ساکن گونرفارم ، کو اسلحہ آتشیں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سے تین عدد پستول معہ 30 بال زندہ کارتوس برآمد ہوِِئے ہیں ۔ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ چلاس میں تین علیحدہ مقدمات کی قائمی ہوئی ہے ۔ یاد رہے حالیہ کاروائی موجودہ سیکورٹی صورتحال بالخصوص عدالتی احاطے کی سیکورٹی بارے صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں زیرعمل اقدامات کے تسلسل کا حصہ ہے ۔ DIG پولیس دیامر استور رینج محمدشعیب خرم جانباز نے پولیس ٹیم کو اس شاندار کارکردگی پر شاباش دی ہے۔