چلاس کے نواحی گاوں ہڈور ویلی میں ناقابل بیان وجوہات کے بنا پر بھائی نے بہن پر قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں لڑکی زخمی ہوگئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل چلاس کے نواحی گاوں ہڈور داس میں غیرت کے نام پر نسیم اللہ نامی جوان نے اپنی سگی بہن فوزیا پر گولیا ں چلاکر زخمی کر دیا ،فائرنگ کے دوران زخمی لڑکی نے مذاحمت کی اور بھائی کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی ،جس کے نتیجے میں ایک اور گولی چلنے سے بھائی بھی زخمی ہوگیا اور لڑکی نے زخمی حالت میں بھاگ کر پڑوس کے گھر میں پناہ لی ۔لڑکی کے دیگر بھائیوں اوررشتہ داروں نے لڑکی کو قتل کرنے کیلئے جب پڑوسی نمبردار نادر کے گھر کا محاصرہ کیا تو نمبردار نادر کی بیوی نے زخمی لڑکی کو گھر کے اندر محفوظ جگہ میں چھپائے رکھا اور کسی کو اندر آنے نہیں دیا ،اس دوران پولیس کو اطلاع ملی تو چلاس سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر اللہ خان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لڑکی پر حملہ کرنے والے نسیم اللہ نامی جوان کو موقع پر گرفتار کر لیا اور اور لڑکی کو قاتلوں کی شکنجے سے بچا کر زندہ چلاس لایا گیا ،جہاں ان کو طبعی امداد دے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ،اور نسیم اللہ نامی جوان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی امیر اللہ خان نے کہا کہ لڑکی کو قتل کرنے کیلئے لڑکی کے تمام رشتہ دار گھراو کرچکے تھے پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور لڑکی کو زندہ بچا کر اپنی تحویل میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ لڑکی پر حملہ کرنے والا نوجوان لڑکی کا سگہ بھائی ہے ،جیسے پولیس نے گرفتار کر لی ہے۔