آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کی واضح اور دوٹوک پالیسیوں کی وجہ سے آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔ کیونکہ ہم نے کشمیری عوام کو یہ نعرہ دیا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہونگے۔جبکہ دوسری جماعتوں نے ریاستی تشخص کو پامال کر کے رکھ دیا ہے۔ ہم اسے بحال کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔کیونکہ یہ خطہ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے زور بازو سے آزاد کرایا تھا اور اسکا ریاستی تشخص بحال کرکے اسے صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے گا اور جن مقاصد کے لئے آزاد کرایا تھا انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں عباسپور سے امیدوار اسمبلی سفیر کی عالم کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی سفیر عالم،سابق وزیر سردار گل خنداں،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،سردار مرتضی علی، سردار جہانگیر، شیراز چغتائی، خان اشرف، چوہدری ساجد اسلم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اگلے تین ہفتے میں عباسپور میں جلسے سے خطاب کی دعوت دی گئی۔ جس میں ہزاروں لوگ پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے پر سفیر عالم اور دیگر قائدین کو خوش آمدید کہا اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار مرتضی علی کی کاوشوں کو سراہا۔اسی طرح اس موقع پر وادیء نیلم سے سابق وزیر سردار گل خنداں کی کوششوں سے بڑی تعداد نے لوگوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر کی واضح اور دوٹوک پالیسیوں کی وجہ سے آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔ کیونکہ ہم نے کشمیری عوام کو یہ نعرہ دیا ہے کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہونگے۔جبکہ دوسری جماعتوں نے ریاستی تشخص کو پامال کر کے رکھ دیا ہے۔ ہم اسے بحال کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔کیونکہ یہ خطہ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے زور بازو سے آزاد کرایا تھا اور اسکا ریاستی تشخص بحال کرکے اسے صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے گا اور جن مقاصد کے لئے آزاد کرایا تھا انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔****