گذشتہ روز کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے کارکنان نے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ایک پروقارتقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی میاں احمد بشیر اورتقریب کی صدارت راجہ نصیر خان صدر کشمیرپی ٹی ائی سعودی عرب نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر پی ٹی ائی سعودی عرب کے کارکنان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور رہے گی کشمیری قوم گذشتہ 70سالوں سے لاکھوں جانوں کانذارنہ پیش کرکے اس وقت تک تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے کشمیری قوم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گے جب تک انہیں حق خودارادیت نہیں دیا جاتا حق خودارادیت کے بعد کشمیری قوم اپنی مرضی سے اپنی آزادی کی تحریک پوری دنیا میں چلا رہے ہیں تمام رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی سے کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن چیئرمین بن کر کشمیری قوم کے حق میں بولنے کے بجائے کروڑوں روپے قومی خزانے سے ہر سال اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں کشمیرپی ٹی ائی سعودی عرب کے تمام رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ کیا جائے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جس طرح تحریک آزادی کشمیر کو پوری دنیا میں فرانس،برطانیہ،یوکے،اٹلی،جرمنی،امریکہ،اور دیگر عالمی طاقتوں کے سامنے مسلہ کشمیر پر جو پیش رفت کی اسکی مثال نہیں ملتی بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر پر مثبت پیش رفت اور کشمیری قوم کی آواز کو عالمی دنیا میں پہنچانے کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کرکام کیا ہے ان رہنماوں کا مذید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف قائد پاکستان عمران خان آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر اور آزادکشمیرمیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اقتدار میں آکر انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے تحریک انصاف آزادکشمیر سعودی عرب مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں آرپار کے کشمیری یک دل و یک جان ہیں مقبوضہ کشمیرکے حریت رہنماوں کی کوشش تحریک آزادی کشمیرکے لیے قابل ستائش ہیں انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم آزادی کا سانس لے گی کشمیری قوم استحکام پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری قوم کی لازول قربانیوں کے نتیجے میں برھان وانی شہید کی شہادت کے بعد جس طرح تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی ہے انشاء اللہ کشمیری قوم پوری دنیا میں اپنی آواز بلندکررہے ہیں تقریب میں کشمیرپی ٹی آئی گلف کے سنیئر نائب صدر چوہدری خورشید احمد متیال اور سعودی عرب کے رہنماوں راجہ نصیرصدر کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب،میاں احمد بشیر،رضوان،چوہدری خوشحال طاہر،ارشد بٹ،شفیق قریشی،راجہ امتیاز،چوہدری عارف،تصادق شاہ،راجہ شبیب،راجہ شعیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔