بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپی ٹی آئی جدہ ویسٹرن ریجن ٹیم کے زیراہتمام ایک غیر سیاسی...

پی ٹی آئی جدہ ویسٹرن ریجن ٹیم کے زیراہتمام ایک غیر سیاسی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب میانوالی میں قائم نمل یونیورسٹی کے لئیے فرینڈز آف نِمل کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

پی ٹی آئی جدہ ویسٹرن ریجن ٹیم کے زیراہتمام ایک غیر سیاسی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب میانوالی میں قائم نمل یونیورسٹی کے لئیے فرینڈز آف نِمل کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
جِس کی مہمانِ خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان تھیں ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز مکرمہ زاھد ملک نے تِلاوت قرآن پاک سے کیا ، تقریب میں نمل یونیورسٹی سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس کے فوراً بعد محترمہ علیمہ خان نے نمل یونیورسٹی کاتفصیلی تعارف پیش کیا ، انھوں نے نمل یونیورسٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد ، اہمیت اور مستقبل میں اس کے کردار کے بارے میں اپنے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے تمام پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سمندرپار پاکستانیوں نے نمل کے اس وژن کو اپنانا ہےاور اس کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔ نمل یونیورسٹی انشااللہ پاکستان میں عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے لئیے ایک سنگِ میل ثابت ہوکر قوم کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
دیگر مہمانوں میں قاسم زمان چیف آپریٹنگ آفیسر نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن, فرخ رشید نمائندہ نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن برائے سعودی عرب اور ریاض احمد بڈانی پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کوآرڈینیٹر بھی شامل تھے ۔
تقریب کی نظامت ، پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کےسیکریٹری اطلاعات جناب زاہد محمود اعوان نے کی۔ پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے صدر سلطان عبدالباسط نے اپنی تقریر میں نمل یونیورسٹی کے لئیے مکمل تعاون کا یقین دلایا- اس تقریب میں پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے نائب صدر ڈاکٹر سید راشد علی شاہ کے علاوہ پی ٹی آئی کے ممبران، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، حاضرین میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔ 13 سالہ محمد ابراہیم نے سعودی عرب سے پہلا بچہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا نمل یونیورسٹی کے فاؤنڈنگ ممبر بن کر اور نئی نسل کی ترقی کے مشن کے لیے نمل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

تقریب میں موجود سب حاضرین نے نمل یونیورسٹی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور یوں ایک پروقار تقریب کا اختتام

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات