راجہ ابرار احمد خان سے
پاکستان پیپلزپارٹی و پی وائی او سعودی کے زیر اہتمام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 39 ویں برسی کا انعقاد سعودی عرب کے شہر رابغ میں کیا گیا۔جس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بھٹو کی کرشماتی شخصیت اور انقلابی جدوجہد نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا۔عدالتی قتل پاکستان اور عدلیہ پر بد نما دھبہ ہے۔کلیم خان /سردار اعجاز۔بھٹو شہید نے غریبوں اور محکوم عوام کو زبان دی۔پاکستان میں متفقہ آئین دیا جمہوریت کی بنیاد رکھی۔سجاد چوہان ،ہاشم لاشاری،حاجی مظفر۔
پاکستان پیپلزپارٹی و پی وائی او سعودی کے زیر اہتمام قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید انتالیسویں برسی کا اہتمام کیا گیا جس سے کلیم خان سردار اعجاز سجاد چوہان حاجی مظفر اور ہاشم لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی جدوجہد مشعل راہ ہے انکے مشن کی تکمیل کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد کر رہے ہیں قائد عوام نے ملک میں جاگیردانہ نظام کو للکارہ اور ایک انقلابی پروگرام کی بنیاد رکھی جسکی وجہ سے سامراج نے اپنے ایجنٹوں کے ساتھ ملکر قائد عوام سولی پر چڑھایا تاکہ سامراجی نظام محفوظ رہے۔لیکن قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام اور غریبوں کے مفادات پر سمجھوتا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں آمر کے ہاتھوں مرنا گوارہ کر سکتا ہوں تاریخ کے ہاتھوں نہیں۔مقررین نے موجودہ حکومت کو بھی انتباہ کیا کہ وہ ملکی اداروں پرائیویٹائز نا کریں ورنہ اس ملک کے مزدور انکے محلات گرا دیں گے پھر احتساب نہیں مساوات کا سوال ہو گا ۔تقریب کے آخر میں محمد ممتاز شہداء گڑھی خدا بخش کے لئے دعا کی ۔