دبئی میں ہونے والے پی ایس ایل نے اداکارائوں کے درمیان تو تو میں میں کروادی ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال ll میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’دل دا چور ‘‘میں اداکارہ سوہا علی اور کاجل چوہدری کے درمیان اس وقت تو تو میں میں پیدا ہوگئی جب کاجل چوہدری کے پسندیدہ کھلاڑی مصباح الحق کے بارے میں سوہا علی نے ٹک ٹک کہا ۔
جس پر کاجل چوہدری بھڑک اٹھی اور انہوں نے سوہا علی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہاکہ تمہیں کرکٹ کی الف ب کا پتہ نہیں اور پاکستان کے لئے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ٹک ٹک کہہ دیا