ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپی ایس ایل فائنل ; پولیس نے سکیورٹی کے نام پر ساڑھے...

پی ایس ایل فائنل ; پولیس نے سکیورٹی کے نام پر ساڑھے تین کروڑ روپے مانگنے کا فیصلہ کر لیا

پولیس نے پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کی سکیورٹی کے لیے ساڑھے 3 کروڑ روپے مانگنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ روپے پولیس اہلکاروں کے کھانے ، خاردار تاریں، واک تھرو گیس اورسکویرٹی انتظامات کی مد میں مانگے جا رہے ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران پولیس کے گیارہ ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ پولیس اہلکاروں کو اسٹیڈیم کے باہر میچ سے دو روز قبل تعینات کیا جائے گا جس کے لیے مختلف تھانوں سے گیارہ سو اہلکار روانہ ہو گئے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات