لاہور (ویب ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے افغان آل راﺅنڈر راشد خان کو پاکستان سپر لیگ کے میچ کھیلنے سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے پی ایس ایل کے چار ابتدائی میچز کھیلنے کی حامی بھری تھی تاہم افغان کوچ نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کی وجہ سے راشد خان کو دیگر میچز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل ہیں۔
انیس سالہ راشد خان افغان ٹیم کے ساتھ زمبابوے میں ہیں جہاں اس نے یکم مارچ سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرنی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابھی تک راشد خان کا متبادل طلب نہیں کیا ہے۔