باغ ( رپورٹر جی کے نیوز)
پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق کو ارڈ نیٹرقدیر عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے تنظیم نو سے جماعت مضبوط اور فعال ہو گی لطیف اکبر کی قیادت میںُ پیپلز پارٹی جب کہ سردار ضیاء القمر کی قیادت میں پی ، وائی ، او کے کار کن متحد ہو کر اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہو ں نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب صدر لطیف اکبر ،سنیئر نا ئب صدر پر ویز اشرف ،جنرل سیکریٹری فیصل راٹھور ، چیئر مین پیپلز یوٹھ آرگنا ئزیشن ضیاء القمر کو مبارکباد پیش کی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور بلخصوص بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے با صلاحیت رہنماؤں کو ایڈجسٹ کیا انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کے چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں آزاد کشمیر کے کا رکنوں کے مسائل حل کر نے میں کردار ادا کریں گے ۔ فوٹو میل ہیں