ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کی قیادت میں علماءمشائخ و دانشوروں کے اعلی سطحی وفد نے منگل کے روز اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر ایاز قبلہ نے کیا۔دورے کے دوران وفد کو اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے دینی امور میں اٹھائے گئے اقدامات اور کونسل کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے آزاد کشمیر میں تحفظ ختم نبوت پر قانون سازی کا زبردست خیر مقدم کیااور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ فاروق حیدر ، پیر علی رضا بخاری اورممبران اسمبلی و کشمیرکونسل کو اس قانون سازی پرخراج تحسین پیش کیا گیا۔وفد میں ممبر اسمبلی آزاد کشمیر پیر سید محمد علی رضا بخاری، ممتاز سکالر خورشید ندیم، صاحبزادہ حسن رضا، پروفیسر تحمید جان ،ڈاکٹر بدر منیر و دیگر شخصیات شامل تھیں۔