راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیری صحافیوں نے پی ایس ایل کی طرز پر پہلا برہان وانی شہید میڈیا ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کردیا ہے. سنیر صحافی شہزاد راٹھور کی قیادت میں آرگناءزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.
آرگناءزنگ کمیٹی کے مطابق مذکورہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جو آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر، گلگت بلتستان ، الیکٹرانک، پرنٹ اور آن لائن میڈیا کی نمائندگی کرینگےی.
برہان وانی شہید ٹورنامنٹ کا انعقاد اپریل کے آخری ہفتے میں کروایا جائے گا، ٹیموں کی خریداری کے لئے کوٹیشن طلب کر لی ہے،
شہزاد راٹھور کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں سنیر صحافی سید خالد گردیزی سیکرٹری جبکہ دیگر ممبران میں اصغر حیات، شیراز گردیزی، حبیب احمد، ابرار استواری، حسیب شبیر، بابر عباسی اور بشارت صدیقی بھی شامل ہیں