فون صارفین اپنے پُرانے موبائل فونز کے ساتھ ساتھ ان پر پڑنے والے نشانات اور اسکریچ کی وجہ سے موبائل فون تبدیل کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ لیکن لاہور کے ہی ایک کاریگر نے پُرانے ترین موبائل فونز کو بالکل نیا بنانے کا آسان طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔ الیکٹرونکس کی مارکیٹ میں کام کرنے والا وقار نامی نوجوان پُرانے سے پُرانے موبائل کو بھی کچھ منٹوں میں نیا بنا دیتا ہے۔
وقار پُرانے موبائل کے کیمرے اور اسکرین کو ٹیپ کی مدد سے کور کرنے کے بعد اسے گاڑیوں کی طرح پینٹ کرتا ہے۔ وقار کا دعویٰ ہے کہ میرا کیا ہوا پینٹ نہ تو فون کے مائیک میں جاتا ہے اور نہ ہی اس سے اسپیکر، ہینڈز فری چیک اور موبائل چارجنگ پن متاثر ہوتی ہے۔ وقار نے بتایا کہ اکثر کسٹمرز اپنے پُرانے موبائل فونز کو فروخت کے قابل بنانے بھی اس کے پاس آتے ہیں۔