راولاکوٹ ()پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ نے سب کو مات دے دی اٹھانوے فیصدنتائج کے ساتھ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور نشتر میڈیکل کالج ملتان قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور سمیت درجنوں نامور ادروں کو بھی پیچھےچھوڑ دیا پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے اولین بیچ سیشن 2013 -2017 نے اپنے فائل ایئر کے امتحانات میں 97۰8رزلٹ کیساتھ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ساتھ الحاق شدہ پاکستان بھر کے انتالیس میڈیکل کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا پونچھ میڈیکل کالج کے یو ایچ ایس کیساتھ الحاق کے بعد یہ اولین امتحانات تھے صرف ایک طالبہ میڈیسن کے ایک مضمون میں کامیاب نہ ہو سکی جس کے باعث نتیجہ سو فیصد نہ ہو سکا گزشتہ سال اسی کلاس کا آزاد کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام امتحانات میں بھی 98 فیصد نتیجہ آیا تھا نامسائد حالات اور محدود سہولیات کے باوجود پونچھ میڈیکل کالج کی مثالی کارکردگی پر آزاد کشمیر میں بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تمام مکاتب فکر کے افراد نے پرنسپل پونچھ میڈیکل کالج ڈاکٹر ضیاالرحمان ٹیچنگ فیکلٹی کالج انتظامیہ اور طلبا کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی مشترکہ کاوشوں سے پونچھ میڈیکل کالج مختصر ترین عرصے میں پاکستان کا سب سے نمایاں میڈیکل کالج بن گیا انتظامیہ کے مطابق کامیاب ہونے والے تمام طلبا کے لیے شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ میں ہاوس جاب کے انتظامات جلد مکمل کر لیے جائیں گئے واضح رہے کہ پی ایم سی کے بانی پرنسپل ڈاکٹر ضیاالرحمان نے کالج کو اس مقام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور کالج کے آغاز سے لیکر آج تک مالی مشکلات کے باوجود پاکستان کے بہترین پروفیسرز کو راولاکوٹ لانے میں کامیاب رہے