میرپور ریزرو پولیس کے جوانوں نے ڈی ایس پی سٹی کے خلاف ڈی آئی جی کو درخواست دے دی . جوانوں کی طرف سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی دوران ڈیوٹی گالم گلوچ اور بد تمیزی سے کام لیتے ہیں ڈی آئی جی سے داد رسی کا مطالبہ
ڈی اسی پی پر الزام ہے کے انہوں نے مسٹ یونیور سٹی گیٹ پر دوران ڈیوٹی سرعام ریزرو پولیس کے اہلکاروں کو گالیاں دیں جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہوئی انہوںنے کہا ہے کہ اگر افسران کا یہی عمل رہا تو ہم ایسی ذلت آمیز نوکری نہیں کریں گے