اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپنجاب میں مسلم لیگ ن کا بڑا باغی گروپ بن گیا،آئیندہ الیکشن...

پنجاب میں مسلم لیگ ن کا بڑا باغی گروپ بن گیا،آئیندہ الیکشن سے قبل دو درجن سے زائد ممبران پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے

قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے دو درجن سے زائد پارلیمنٹرین کے تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے.اور ان کاتعلق جنوبی اور شمالی پنجاب سے ہے.

جب کہ کچھ پارلیمنٹیرینز وسطی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں.یہ پارلیمنٹیرینز پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آئیندہ الیکشن سے پہلے کسی وقت بھی عمران خان کو جوائن کر سکتے ہیں.

جن میں مخدوم خسرو بختیار،اسلم بودلہ،طاہر بشیر،غلام بی بی بھروانہ،ملک عزیر خان،نجف عباس سیال،اسد رحمن،شیخ اکرم،رانا قاسم،رجب علی بلوچ،ارمغان سبحانی،راؤ اجمل خان اور ریاض حسین پیرزادہ شامل ہیں.اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ 30کے قریب ممبران جن کا تعلق جنوبی ،وسطی اور شمالی پنجاب سے ہے .تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں.

جنوبی پنجاب کے وہ دس ممبران صوبائی اسمبلی شامل ہیں جنھوں نے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو سپورٹ کیا.رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کا ایک بڑا باغی گروپ موجود ہے.اعلی سویلین اٹیلی جنس بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کو اس بات سے آگاہ کر چکی ہیں کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20ممبران قومی و صوبائی اسمبلی آئیندہ الیکشن میں اپنا سیاسی پلیٹ فارم تبدیل کر سکتے ہیں.

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات