اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپرنسپل ڈگری کالج چلاس قاری عطاء اللہ ریٹائر ہو گئے

پرنسپل ڈگری کالج چلاس قاری عطاء اللہ ریٹائر ہو گئے

چلاس(بیورورپورٹ)پرنسپل ڈگری کالج چلاس قاری عطاء اللہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ۴ اپریل کو گریڈ 20میں ترقی پاکر سبکدوش ہوگئے ۔قاری عطاء اللہ کے اعزاز میں ڈگری کالج چلاس کے پروفیسروں اور سٹاف نے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا ۔الوداعی پارٹی کی خصوصی تقریب میں ڈاریکٹر کالجز منظور کریم ،لیکچرر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدرراحت شاہ ،ڈپٹی ڈاریکٹر شیر نادر شاہ،پرنسپل بسین کالج پرفیسر محمد بلال،پرنسپل خپلو کالج پرفیسر محمد عالم و دیگر لیکچررز اور کالج سٹاف نے شرکت کی ۔الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر کالجز منظور کریم نے کہا کہ پرنسپل قاری عطاء اللہ ایک انجمن تھے ،گلگت بلتستان کے مختلف کالجوں میں قاری عطاء اللہ کی تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قاری عطاء اللہ ایک مشفق انسان اور باکمال آفیسر تھے ان کی انتظامی صلاحتوں کی وجہ سے آج چلاس کالج کی تعمیر و ترقی ممکن ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی بہتری کیلئے اُٹھائے جانے والی خدمات پر پرنسپل عطاء اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تقریب میں سبکدوش ہونے والے پرنسپل قاری عطاء اللہ نے کہا کہ تمام اساتذہ اور ڈاریکٹر کالجز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چلاس کے عوام نے بہت عزت دی ۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے ساتھ خصوصی محب اور لگاو تھی جس کی وجہ سے اپنی خدمات سرانجام دی اور آج الحمد اللہ باعزت طریقے سے رخصت ہورہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اپنی بساط کے مطابق دیامر میں طلبہ کے مسائل حل کئے اوراگر تعلیمی زمہ داریوں میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اللہ تعالی سے معافی کا طلبگار ہوں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیکچرر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر پروفیسر راحت شاہ،پروفیسر آویس،پرفیسر زمان،پروفیسر جمعہ خان ،پروفیسر نصرت،پرفیسر میر عالم و دیگر نے کہا کہ قاری عطاء اللہ کی نقش قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان میں علم کی شمع جلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قاری عطاء اللہ ایک خوش اخلاق،ملنساراور ساتھیوں پر دست شفقت رکھنے والا انسان تھے ،ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات