منگل, مارچ 21, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کںٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب موجود تھا جسے پاک فوج نے مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جاسوس ڈرون کو تحویل میں لے لیا ہے۔

پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھا جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج کی جانب سے تباہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ان ڈرونز کو بھارتی فورسز کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں لائن آف کنٹرول کے اطراف پاکستانی فوجیوں کی پوزیشنز کا عمل ہوسکے۔

بھارت میں دائیں بازو کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2018 میں بھارت کی جانب سے اب تک 400 سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 69 زخمی ہوچکے ہیں

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات