اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپاکستان کی بقاء اور سلامتی ، جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے...

پاکستان کی بقاء اور سلامتی ، جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے ۔ وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار

آزادکشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی ، جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے ۔ نواز شریف نے ہر دور میں ملکی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کیے لیکن پاکستان میں ڈکٹیٹروں کے پیروکاروں اور کھینچا تانی کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے ۔ اپنے دورہ لاہور کے دوران مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بحالیات نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ابھرتی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو اپنی اپنی جانب راغب کررہی ہے اور سی پیک منصوبو ں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت ترقی کی طرف گا مزن ہے وزیر بحالیات ناصر حسین ڈار نے اس موقع پر مزید کہا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پارٹی پر قوم کے اعتماد کا مظہر ہے اور سینیٹ میں(ن) لیگ کی کامیابی خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزا کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کنٹرول لائن کی مشکلات کے حل کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام بھارت کی تحریب کاری کی کاروائیوں سے ہوشیار رہیں اوراپنے قرب وجوار پر نظر رکھیں اور مشکوک افراد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ناصر حسین ڈار نے کہا کہ آزادکشمیر میں ان کی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی میرٹ پر تقسیم تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو بلا تحصیص حل کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے ذریعہ ترقیاتی منصوبو ں پر عملددرآمد میں بہتری لائی جارہی ہے جوکہ انتہائی خوش آئند ہے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات