پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بانی رہنما سردار لطیف مرحوم کی نماز جنازہ راولاکوٹ میں چہڑ کے مقام پر ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر،سابق وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید، چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار غلام صادق ، سیکرٹری مالیات پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار عابد حسین عابد سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر مرحوم کی سیاسی،سماجی و پارٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا