پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کی تقریب کا انعقاد ، صدارت میاں منیر ھانس، سابق مشیر حکومت سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سردار جاوید یعقوب، پرنس اقبال، ملک اسلم، راشد چغتائی، نثار خٹک، ذوالفقار مغل، شیریں درانی، ڈاکٹر ثمینہ،ذوالفقار بسرا،ڈاکٹر ثمر اور دیگر مقررین نے شیہد بھٹو کی خدمات اور ان کی قربانی کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے بلاول بھٹو اور آصف علی زارداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کی پالیسوں کی حمایت کی اور آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے کامیابیاں حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،۔سابق مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ جیالوں کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو مٹانے والے کے نام نشان تک نہیں رہا ،پاکستان پیپلزپارٹی ہر سال بھٹو شہید کی برسی منا کر جذبہ دوبارہ زندہ کرتی ہے،انھوں نے کہا کہ 4اپریل تایخ کا سیاہ دن ہے جس دن ایک آمر نے عوام لیڈر کو اور ایشیا کے عظیم شخص کو پھانسی دے کر عوام سے چھننے کی کوشش کی ،لیکن اج 38 سال گزرنے کے باوجود وہ زندہ ہے اورر ہتی دنیا تک زندہ رہے گا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب کے لیے اپنی جان کا نظرانہ دے کر عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہے گی،مقررین نے کہا کہ ہم بھٹو شہید کی جلائی ہوئی شمع کوروشن رکھتے ہوئے پاکستان کو اسی طرح آگے لے کر جائیں گے جس طرح ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام عالم اور خاص کر اسلامی ممالک میں پاکستان کو صف اول کے ممالک کے طور پر کھڑا کیاتھا۔بھٹو خاندان نے جمہوریت کی خاطر لازوال قربانیاں دی آج ملک کے اندر بھٹو خاندان کی قربانیوں کی بدولت جمہوریت قائم ہے بھٹو ایک سوچ فکر اور نظریے کا نام ہے بھٹو شہید کے ویژن اور سوچ پر چل کر پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے، بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر ایک عظیم انقلاب برپا کیا تھا پیپلز پارٹی اپنے قیام سے لیکر آج تک عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کیساتھ ساتھ جمہوریت کا ایک لازوال سفر طے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی اور جمہوری جماعت ہے جس کا عوام کیساتھ مضبوط رشتہ قائم ہے پیپلز پارٹی نے عوامی حقوق اور عوامی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا بھٹو کے جیالے اور جانثاربھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے۔تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں پی وائی او کے نوجوانوں کو کھل کر بولنے کا موقع دیا گیا، جس کا سہرا پاکستان پیپلزپارٹی کے سئینر رہنما جاوید یعقوب سابق مشیر حکومت کو جاتا ہے، جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو یو اے ای میں مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، تقریب میں شہید ذاولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کرائی گئی اور شمع بھی روشن کی گئی۔