جمعرات, مارچ 23, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپاکستان میں کام کرنے والے کس اہم ترین بنک کی پوری برانچ...

پاکستان میں کام کرنے والے کس اہم ترین بنک کی پوری برانچ ہی جعلی پکڑی گئی؟ پاکستانیوں کا کروڑوں روپیہ ڈوب گیا

ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کرساہیوال میں ایک بنک کی جعلی برانچ پکڑ لی اور برانچ منیجر سمیت6کو حراست میں لے لیااور فراڈ کا ماسٹر مائند کاشف اشتیاق بھی گرفتار .بجلی ، گیس کے بل جمع کرانے والے صارفین کو ایک کروڑ روپے کا جھٹکا .

تفصیلات کے مطابق سامبا بنک لمیٹڈ کے نام سے کچھ عرصہ قبل نئی برانچ کھلی جس میں 6ملازمین کام کر رہے تھے بنک میں بجلی اور گیس کے بلو ں کی وصولی بھی ہو رہی اور لوگوں کو مکان کی تعمیر اور چھوٹے کاروں بار کے لیے قرضوں کا اجراء بھی کیا جا رہا تھا . جب ایف آئی اے ٹیم کے ملک سکندر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ایک اطلاع پر سامبا بنک لمیٹڈ پاکستان کے حکام سے رابطہ قائم کیا تو حکام نے بتایا کہ سامبا بنک پاکستان کی ملک بھر میں صرف16برانچیں ہیں جن میں ملتان اور ساہیوال کے درمیان کسی ضلع میں کوئی برانچ نہ ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی بنک کی برانچ سیل کر دی اور بنک منیجر سمیت 6افراد کو حراست میں لے لیا اور تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اور ایف آئی اے ٹیم نے اس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ کاشف اشتیاق کو بھی گرفتار کر لیا …

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات