(رپورٹر راجہ عمران خان سعودی عربیہ ریاض ) پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بالکل تنہا رہ جائے گا۔ راجہ منظور نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو صوبوں کی طرز پر حقوق ملنے چاہیں آزاد کشمیر اور گلگت میں تین چار خاندان اسلام آباد کو بلیک میل کرکے اقتدار پر قابض ہیں جبکہ پاکستان کے باقی صوبوں کی طرز پر حقوق ملنے سے ان علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔ منظور صاحب اور رضوان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بڑی غلطی کرنے کی بجائے کشمیر کونسل کے خاتمے کا اعلان کرے اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دے اور قومی فیصلوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کرے۔ اس وقت ضروری ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کی شناخت برقرار رہے اور اسے سپیشل اسٹیٹس کا درجہ دیا جائے۔ راجہ رضوان اور راجہ منظور نے کہا کہ ایسے اعلانات اور خبروں سے بھارت کے مؤقف کو تقویت ملتی ہے۔ کشمیری عوام نے اپنے بنیادی حق کیلئے قربانیاں دی ہیں جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر کو صوبے کا درجہ ملنے سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا . راجہ عرفان خان راجہ منظور