پاکستان سپر لیگ میں کل ہونے والے پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرکے میچ کے دوران پی سی بی نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو آنے سے روک دیا .میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ سونم کپور پشاور زلمی کی دعوت پر میچ دیکھنے اسٹیڈیم آرہی تھیں کہ انہیں دبئی اسٹیڈیم کے گیٹ پر ہی روک دیا گیا.
سونم کپور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی دعوت پر اسٹیڈیم آئی تھیں جب ان کی گاڑی کو وئی آئی پی گیٹ پر روکا گیا تو انہوں نے بتا یا کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے آئی ہیں .جب یہ بات پی سی بی حکام کے نوٹس میں آئی تو انہوں نے جاوید آفریدی سے اس بارے میں پوچھا جس پر جاوید آفریدی نے تصدیق کی کہ انہوں نے ہی سونم کپور کو میچ دیکھنے اور پشاور زلمی کی سپورٹ کرنے کی دعوت دی تھی .اس کے بعد پی سی بی نے سونم کپور کو میچ دیکھنے سے روک دیا اور گیٹ سے ہی واپس بھیج دیا، جاوید اقبال نے سونم کپور سے معذرت بھی کی اور وہ گیٹ ہی سے واپس چلی گئیں .پی سی بی نے پی ایس ایل میں حصہ لینے والی تمام فرنچائزوں کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ غیر ملکی نامور شخصیات کو دعوت دینے سے پہلے پی سی بی کو اطلاع کی جائے :-..