پاکستان تحریک انصاف نے فواد چوہدری کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقررکردیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری نئی ذمہ داریوں سے پہلے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن اب نئی ذمہ داریوں کے بعد وہ تمام میڈیا آپریشنز کی بھی نگرانی کریں گے