پاکستان تحریک انصاف ایسٹرن ریجن سعودی عرب کی دوسری سی ای سی میٹنگ کا انعقاد دمام کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا
تلاوت کلام پاک کے بعد الیکٹڈ باڈی اور تمام سی ای سی ممبرز نے نائب صدر نزاکت علی کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور نائب صدر نزاکت علی کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔
اس کے بعد میٹنگ کی باقاعدہ کاروائی کی گئی جس میں نئی ممبر شپ سٹی باڈی الیکشن،الیکشن کمیشن کے انتخاب اور مختلف پارٹی امور پر تفصیلی بحث اور فیصلے کئے گئے