وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف باتیں کرنا تو درکنار ایسا سوچنے والوں کے لیے بھی آزادکشمیر میں کوئی جگہ نہیں آزادکشمیر کے عوام کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے سینہ سپر چوکس جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں ہندوستان تمام محاذوں سے نامراد ہو کر نظریاتی تخریب کاری پر اتر آیا ہے اور بیرون ملک اس نے بہت سارے سرمایہ کار بٹھا ئے ہیں کہ آزادکشمیر کے لوگوں کو خریدے مگر اسے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جو تم نے انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہماری ماﺅں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی بزرگوں بوڑھوں بچوں کاقتل عام کیا اس کے باوجود کشمیری اپنے بیٹوں کو پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں ہم ان کے وارث اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی قتل عام سے مرعوب ہونے والے نہیں ہندوستان کی فوج کو پاکستان کی فوج کے برابر کرنا تو درکنار ایسا سوچنا بھی گناہ کبیرہ ہے جس کو حکومت سے شکایت ہے وہ مظفرآباد آئے میرے دفتر کے باہر مظاہرہ کرے دھرنا لگائے میرے سر آنکھوں پر مگر لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ کی کوئی جوازیت نہیں بنتی لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ آج بھی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے لوگ زخمی ہوئے ہیں کیا وجہ ہے کہ مارچ والے دن انہوں نے سفید جھنڈے لہرا دیے تھے آزادکشمیر میں گلاب سنگھ کا دن منانے والے مٹھی بھر عناصر کو شرم آنی چاہیے یہاں اس نے انسانوں کی چمڑیاں اتاریں اور ظلم و بربریت کی بدترین مثالین قائم کیں آزادکشمیر آزاد خطہ ہے اس کا موازنہ کسی بھی صورت مقبوضہ کشمیر سے نہیں کیا جا سکتا جو لوگ وہاں رہ کر آئے ہیں ان کو پتہ ہے کہ لوگ کیسے مشکل میں اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی کشمیر سردار فتح محمد خان کریلوی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان نے کی۔جبکہ تقریب میںوزےر خوارک سےد شوکت شاہ ، وزےر سماجی بہبود محترمہ نورےن عارف راجہ ، آزاد کشمےر کے وزےر مال سردار فاروق سکندر خان ،اےڈمنسٹرےٹر ضلع کونسل راجہ اےوب ،صدر بار کوٹلی راجہ بنارس اےڈووکےٹ مےجر (ر) وزےر، ڈی جی ذوالفقار علی ملک ، سابق چےئرمےن ضلع کونسل راجہ اقبال سکندر ، چوہدری فاروق اےڈووکےٹ ، خورشےد قادری ، سابق صدارتی مشےر سردار منان گوہر،ملک آفتاب انجم ، راجہ اےاز نثار ودےگر بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہماری حفاظت اور بقاء، آزادی پاکستان کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر قابق بھارتی فوجی نوجوانوں پر جوتے اور ڈنڈے مار کر اور عورتوں بچوں کو گھسیٹتے ہیں اور انہیں پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے کو کہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیری اپنے لخت جگر کو سبز ہلالی پرچم میں دفناتے ہیں پاکستان ہمارا عقیدہ اور ایمان کا حصہ کشمیرکے لوگوں کی قربانیوں کی لاج رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اب تک لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فائرنگ سے 51 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ ہمارے کام میں کمی کوہتائی ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دشمن کو فائدہ پہنچایا جائے فتح محمد خان کریلوی نے ڈوگرہ کے خلاف علم جہاد بلند کیا ان کے خوابوں کے مطابق ریاست کو آگے لے کر چلیں گے سردار سکندر حیات خان ایک تسلسل کا نام ہے سیاست کے اندر ریاضت کا نام ہے یونین کونسل کے چیئرمین سے لے کر وزیراعظم تک سیاست کی معراج کو پہنچے ان کی باتوں کا کبھی برا نہیں منایا آج بھی ان سے رہنمائی لیتاہوں کبھی ان کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا اللہ نہ کرے کہ میرے منہ سے ایسی کوئی بات نکلے جس سے ان کی دل ازاری ہو وزیراعظم نے کہا کہ تخریبی عناصر کی بیخ تنی کروں گا لندن بیلجیم میں بیٹھے انڈین ایجنٹوں کو یہاں سرمایہ کاری نہیں کرنے دوں گالائن آف کنٹرول پر بہنے والا خون مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری تحریک آزادی میں دی جانے والے قربانیوں کا تسلسل ہے پاک فوج کی پالیسی ہے کہ سول آ بادی کو نقصان نہ پہنچایا جائے ہندوستانی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی مشکلات کا احساس ہے جن کے گھر کی چھتیں گر گئیں جن کے کاروبار تباہ ہو گئے جن کے عزیز و اقارب شہید ہو گئے ان کا دکھ میرا دکھ ہے حکومت پوری قوت سے ان کی بحالی میں مدد کرے گی ان کو معاوضہ جات دیں گے دشمن نقب لگانا چاہتا ہے اس کو ہم نے جگہ نہیں دینی اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی قربانیوں کا خیال رکھناہے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی پاک فوج کی پالیسی ہے کہ وہ مقامی آ بادی پر فائرنگ نہیں کرتی دشمن کو دندان شکن جواب دینے اور ہماری حفاظت کرنے پر افواج پاکستان کو حدیہ تبریک پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادی اور الحاق پاکستان کے لیے کشمیریوں نے بے مثال قرنیاں دیں چوہدری غلام عباس نے بریگیڈیئر گنسارہ سنگھ کے بدلے اپنی بیٹی واپس لینے سے انکار کر دیا تھا جموں میں لاکھوں مسلمان قتل ہوئے یہ سب کچھ ہم نے اس لیے نہیں کیا کہ اس پر پانی پھیریں ایل او سی پر 6لاکھ 30ہزار آدمی بستا ہے ساڑھے گیارہ ہزار گھروں کے ساتھ کمیونٹی بنکر بنائے جائیں گے یہ خطہ آوارہ لوگوں کے لیے نہیں اور نہ ہی ایجنٹی کرنے والوں کے لیے یہاں کوئی جگہ ہے اگر کوئی شخص اپنے طور پر تیسرے آپشن کی بات کرتا ہے تو اسے قائل کریں گے لیکن ہندوستان کے ایجنڈے پر یہاں کسی کو نہیں چلنے دوں گا وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ایکٹ 74دباﺅ کا نتیجہ تھا کشمیر کونسل نے کبھی آزاد حکومت کے کسی معاملے میں مشاورت نہیں کی وزیر امور کشمیر میرے بھائی ہیں ان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں کشمیر کونسل کے حوالے سے پہلے دن سے ہی بات کرتا آیا ہوں لائن آف کنٹرول پر موجود پاک فوج کے جوانوں ، پولیس رینجرز کے اہلکاروں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے کہاکہ غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی نے بے لوث عوام کی خدمت کی اورگھربارچھوڑکرخطہ کوآزادکروانے کے لےے اپناکرداراداکیاسیاسی کارکنوںکامزاج نوچنے کانہیںدینے کاہوناچاہیے آزادکشمیرکے لوگ آزادی کی نعمت کوکم نہ جانیںہم نے کبھی بھی اپنی عزت اورغیرت پرمشکل میںبھی سودانہیںکیاوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نازک اورمشکل وقت سے گزررہے ہیںمیاںمحمدنوازشریف کی بڑی خدمات ہیںسالارجمہوریت نے کہاکہ غازی کشمیرکو1949میںاسی مقام سے گرفتارکیاگیاتھاکنٹرول لائن پربسنے والے رات کوگہری نیندصرف اورصرف پاک فوج کی وجہ سے سوتے ہیںافواج پاکستان ہماری عزتوںکی محافظ ہے کارکن حکومت پربوجھ بننے کی بجائے خوداپنے پاﺅںپرکھڑاہونے کی کوشش کریںمیری خواہش ہے کہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی حکومت سرخروہواورعوامی خدمت کاسفرجاری رکھے سردارسکندرحیات خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن میںنے بنوائی تھی آزادحکومت کومضبوط کرنے کے لےے کونسل کوختم ضرورکرناچاہیے لیکن پاکستان سے ہمارارشتہ رابطہ مزیدمضبوط ہوناچاہیے میںنے گزشتہ دنوںکہاتھاکہ ایکٹ74میںترمیم اورکشمیرکونسل کے خاتمے پرخودوزیراعظم پاکستان کاشکریہ اداکرونگانکیال کی دھرتی سے نائیک سیف علی شہیدنے اپنالہووطن کے لےے قربان کردیاسردارسکندرحیات خان نے کہاکہ اگرحالیہ الیکشن میںن لیگ اورمسلم کانفرنس کااتحادہوجاتاتوسردارعتیق خان کی موجودگی میںفاروق حیدرکوسازشوںکاسامناہوتا انہوںنے کہاکہ میراخاندان کبھی بھی اپنے بڑوںکے کارناموںپردھبہ نہیںلگنے دیگااگلاالیکشن جیت کرسوسال کی کامیابیوںکاتسلسل قائم رکھنے کاریکارڈقائم کرینگے غازی کشمیرنے خطہ کی آزادی کے لےے ڈوگرہ کے خلا ف برسرپیکاررہ کراپنی نوکری تک قربان کردی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمےر کے وزےر خوراک سےد شوکت شاہ ،وزیرصنعت وحرفت نورین عارف راجہ ،وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہا کہ غازی کشمےر سردار فتح محمد خان کرےلوی کا کردار تارےخ کا حصہ ہے عہدے عارضی ہوتے ہےں غازی کشمےر کی خدمات کو تارےخ کے سنہری حروف مےں لکھا جائے گا غازی کشمےر کے فرزند ارجمند سالار جمہورےت سردار سکندر حےات خان نے ہر شعبہ مےں اپنے اباﺅ اجدا د کی رواےات کو بر قرار رکھتے ہوئے اپنی صلاحےتوں کا لہوا منواےا ہے نورین عارف راجہ نے کہاکہ مےرے نانا سلطان فےروز خان اور غازی کشمےر سردار فتح محمد خان کرےلوی اےک ساتھ اسمبلی مےں رہے جو مےرے لےے قابل فخر ہےں وزراءحکومت نے کہا کہ مہاراجہ بہت ظالم تھا لےکن غازی کشمےر اور ان جےسے دےگر مجاہدوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آزادی کی جنگ لڑی جس کی بدولت آج ہم آزادی کی سانس لے رہے ہےںانہوںنے کہاکہ سالار جمہورےت سردار سکندرحےات خان نے اپنے حکومتی ادوار مےں بلاتخصےص تعمےر و ترقی کے جال بچھا کر عوام کے دلوں پر نقوش چھوڑے ہےں دریںاثناءتقرےب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمےر کے وزےر مال سردار فاروق سکندر خان نے برسی تقرےب مےں شرکاءکا شکرےہ ادا کےا اس موقع پر تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے وزےر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا کہ جس مکار دشمن کو خطہ سے بھگانے کے لےے غازی کشمےر نے بغاوت کی وہی مکار دشمن بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے بے گناہ افراد کو شہےداور ان کی املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے کنٹرول لائن پرشہےد و زخمی ہونے والے افراد کے معاوضہ جات کو بڑھائےں گے۔
٭٭٭