ابرار احمد خان سعودی عرب سے
پاکستان اور امت مسلمہ تحریک آذادی کشمیر کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں اوور سیسز جموں و کشمیر کیمیونٹی
اوور سیسز جموں و کشمیر کیمیونٹی کے سردار اقبال،عبد الطیف عباسی،سردار محمد اشفاق،چوہدری خورشید احمد میتیال،راجہ محمد زرین خان ،قاری ارشاد الحق،غلام نبی بٹ ،ملک شفیق،سردار وقاص ،طالب حسین ،خالد گجر،سید نزیر حسین،مشتاق مغل،مرزا افتخار احمد،راجہ شمروز،سردار مہتاب،راجہ نصیر ، اکرام الحق عباسی،نوید انور ھاشمی،اختر حسین پیرزادہ۔جاوید پیرزادہ،الطاف کیانی،سردار سجاد شاھین،حافظ عبد ارشید،
محمد حسیم خان،راجہ ناصر علی،اور کمیونٹی کے تمام اراکین نے یوم یکجہتی کے موقع پرکہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔تحریک آزادی کشمیر وہ واحد تحریک ہے جو کئی سالوں سے چل رہی ہے ۔کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے اس لیے محروم رکھا جا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔لیکن ہم بھارت اور اقوام عالم پر یہ واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کا حل صرف اور صرف حق خود ارادیت ہے ۔۵ فروری یوم یکجہتی کشمیر ،پاکستان،کشمیر اور دنیا بھر میں ان مظلوم
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طوت پر منایا جاتا ہے ۔اور یہ عہد کیا جاتا ہے کہ ہم آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔