پاکستانی نوجوانوں نے نو بال کی نشاندہی کے لیے جدید نظام متعارف کروا دیا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں اسے دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں اور محنت کے باعث دنیا کے کسی بھی خطے کے نوجوانوں سے کم نہیں۔کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان اکثر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر دنیا کو حیران کر دیتے ہیں اور ایسا ہی کارنامہ اسلام آبادکے نوجوانوں نے سر انجام دیتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں نے نو بال کی نشاندہی کے لیے جدید نظام متعارف کروا دیا۔
نو بال کی شناخت کا خودکار نظام مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیکنڈوں کے دوران بال کے ہاتھ سے نکلتے ہی اور بلے باز تک پہنچنے سے پہلے ہی نوبال کی نشاندہی کردیتا ہے۔ یہ نظام ہاتھ میں پہنے جانے والے ایک بینڈ سے منسلک ہے جو امپائر کے ہاتھ میں پہنایا جائے گا تاکہ وائبریشن کے ذریعے امپائر کو نو بال کی بروقت نشاندہی ہوسکے ۔اس نظام کے ذریعے اسٹمپ آؤٹ اور رن آؤٹ کے بھی قطعی درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی اور کرکٹ کی دنیا سے غلط فیصلوں اور تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔نو بال کی شناخت کا خودکار نظامپی ایس ایل کے اگلے سیزن میں اسے دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔