منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپانی کے تنازعہ پر دوسرے فریق نے خواجہ خورشید کی فائرنگ کر...

پانی کے تنازعہ پر دوسرے فریق نے خواجہ خورشید کی فائرنگ کر کے جان لے لی

باغ،نکر بنی پساری ، پانی کے تنازعہ پر دوسرے فریق نے خواجہ خورشید کی فائرنگ کر کے جان لے لی،ملزم بیوی سمیت گرفتار،تفصیلات کے مطابق نکر بنی پساری میں دو فریقین ممتاز اور خواجہ خورشید کے درمیان پانی پر معمولی تلخی ہوئی دوسرے روز خواجہ خورشید کی بیٹیاں پانی لینے کے لیے جا رہی تھیں تو ممتاز اور اسکے اہل خانہ نے ان پر پتھراؤ شروع کر دیا جس پر خواجہ خورشید بھی گھر سے آیا اور ممتاز نے 12بور بندوق سے اس پر فائر کیا اور وہ دل کے قریب گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ،بعد ازاں انسپکٹر سٹی تھانہ باغ راجہ پرویز حمید نے ملزم ممتاز اور اسکی بیوی کو گرفتار کر لیا جبکہ ممتاز کے بچے اور بچی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات