آزاد کشمیر کالج ٹیچرزایسوسی ایشن(ایکٹا) کا ہنگامی اجلاس درجنوں پروفیسرز کی شرکت، پروفیسر جمیل تشدد کیس میں ملوث ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا سمیت دیگراہلکاران کے خلاف کل بدھ کےروز سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں ایف آئی درج کروانےکااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ایکٹا کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر سردار فاروق مظفرآباد میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام کالجوں کے پروفیسروں ،لیکچراز ،ٹیچروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز دن ایک بجے تک انٹر کالج ہٹیاں بالا پہنچ جائیں جہاں سے تمام پروفیسرز، سول سو سائٹی کے نمائندگان کے ہمراہ ایک جلوس کی شکل میں سٹی تھانہ ہٹیاں بالا جائیں گے اور وہاں پر ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا سمیت تشدد میں ملوث دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے آزاد کشمیر ایکٹا نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی جمیل تشدد کیس میں اپنا کردار ادا کر نے کے لیے آگے آئیں ایکٹا کی جانب سے پروفیسر تشدد کیس کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے اعلان کے بعد ضلع ہٹیاں بالا کی سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی کے اراکین بھی متحرک ہو گئے ہیں.