آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے سرحدی علاقے کھلانہ ویلی جیپ حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 پر پہنچ گئی جیپ حادثہ میں زخمی سید فیاض گیلانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق سید فیاض گیلانی کو حادثہ کے فوری بعد آر ایچ سی چکوٹھی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کیا گیا تھا جہاں آٹھ دن زیر علاج رہنے کے بعدگذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ جمعرات کے روزانکے آبائی گاؤں کھلانہ کلاں میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انھیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یاد رہے کہ اکیس مارچ کے وزیراعظم آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب کے سرحدی قصبے کھلانہ سے چکوٹھی آنے والی مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری تھی موقعہ پر نو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تھے آٹھ روز بعد ایک اورزخمی چل بسا تاحال حکومت آزاد کشمیر نے حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کے لیے کسی بھی قسم کی مالی امدادکا اعلان نہیں کیا