مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کی میتیں شہرکے نواحی علاقے بلہامہ کھنموہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تباہ کئے گئے چار مکانوں کے ملبے سے برآمد ہوئی ہیں۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک کارروائی کے دوران دو عسکریت پسندوں کی قتل کیاگیا ہے تاہم ان کی میتیں ابھی تک نہیں ملی ہیں۔ادھر بھارتی فورسز نے علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ ریلوے انتظامیہ نے سرینگر اور بانیہال کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے۔دریں اثناء بھارتی فوجیوںنے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔