جمعہ, مارچ 24, 2023
الرئيسيةتازہ ترینوٹامن E کیپسول اور بڑے بڑے مسائل کا زبردست حل!! اس قدرتی...

وٹامن E کیپسول اور بڑے بڑے مسائل کا زبردست حل!! اس قدرتی چیز میں ملائیں اور سکن کے تمام مسائل کا خاتمہ

چہرے اور پورے جسم کار رنگ گورا کرنے اور ایکنی پمپلز کو ختم کرنے کیلئے آج میں آپ کیلئے ایک ایسا انتہائی آسان گھریلو صابن بنانے کا طریقہ لائی ہوں جو مارکیٹ میں بکنے والے بڑے بڑے صابنوں کی ایسی تیسی پھیر کر رکھ دیتا ہے.آپ سے ٹوٹکے شئیر کرنے کیلئے مجھے پتا نہیں کہاں کہاں کھے کھا کر ٹوٹکے ڈھونڈنے پڑتے ہیں، چیک کرنے پڑتے ہیں رزلٹ دیکھنا پڑتا ہے.
آپ لوگ قدر دان نہیں ہو. گھر پر بنائے گئے اس صابن کے استعمال سے نہ صرف آپ کے چہرے کی رنگت نکھرے گی بلکہ اس سے چہرے پر موجود ایکنی اور پمپلز کا بھی خاتمہ ہوجائے گا. اجزاء نوٹ‌کرلیں صندل پاؤڈر دو کھانے کے چمچ (پنساری سے مل جائے گا) اسے صندل وُڈ پاؤڈر بھی کہتے ہیں. پکچر دیکھ لیں‌اگر پنساری کہےکہ یہ کیا ہےتوموبائل میں یہ پکچر اُس کے مُنہ کے آگے کر دیں. قسم سے آجکل پنساری بھی ایک سے بڑھ کر ایک نظر آرہے ہیں. پہلے ہم پنساریوں‌سے مشورہ لیتے تھےاب وہ ہم سے ٹیوشن پڑھنے والی شکل بنا کر بیٹھے ہوتے ہیں. جو بھی لینے جاؤ، باجی یہ کیا ہے؟ ابٹن یا ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچ (پنساری سے مل جائے گی) روزپیٹل پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ (پنساری سے مل جائے گا) پکچریہ ہے:اگر نہ ملے تو بازار میں مارا مارا پھرنے کی کوئی ضرورت نہیں. گلاب کی پتیاں لیکر سوکھا لیں اور گرائنڈ کرکے سفوف بنا لیں. یہی روزپیٹل پاؤڈر ہوتا ہے.
سفوف زیادہ باریک نہیں‌کرنا اس کا کام صابن میں‌سکرب ایلیمنٹ‌کا ہے. نیم کا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ (پنساری سے مل جائے گا) وہی بات ہے اگر نہیں‌ملتا تو نیم کے خشک پتوں کا موٹا سفوف بنالیں. اسے Skip نہیں کرنا کیونکہ یہ ایکنی پمپلز کیلئے دی بیسٹ ہے.نیم پاؤڈر جب ابٹن یا ملتانی مٹی کیساتھ مل کر چہرے پر لگتا ہے تو ایک ہی رات میں پمپلز غائب ہوجاتے ہیں اور سکن الرجی کا اس سے بیسٹ علاج کوئی ہے ہی نہیں. کیسٹر آئل دو کھانے کے چمچ (پنساری سے مل جائے گا) وٹامن ای کیپسول چار عدد (میڈیکل سٹور سے (Evion Capsule 400mg) کے نام سے ملتا ہے) بے بی سوپ ایک عدد ( کدوکش کر لیں) (اگر بے بی سوپ نہیں ملتا تو کوئی بھی صابن چل جائے گا بس بے بی سوپ کا فائدہ اصل میں یہ ہے کہ کیمکل کم سےکم استعمال ہوتی ہیں اس میں) دودھ آدھا کپ ترکیب اور طریقہ استعمال ایک پین کے اندر دودھ ڈال کر گرم کریں اب اس میں بے بی سوپ شامل کریں اور اس کے بعد باقی چیزیں بھی ایک ایک کر کے شامل کرتے جائیں. اس دوران چمچ ہلاتے رہیں اور آگ ذرہ ہلکی رکھیں تاکہ اوور ہیٹ‌نہ ہو جائے. دس منٹ تک پکنے دیں جب تمام اشیاء اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اسے کسی بھی برتن میں نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں . ٹھنڈا ہونے پر یہ سخت ہو جائے گا اور آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں. اگر صابن زیادہ گاڑھا بن رہا ہو یا اس میں گلٹیاں بن رہی ہوں تو تھوڑا سا دودھ اور شامل کریں. جب مکسچر ریڈی ہوجائے تو کوئی بھی مولڈ لیکر اس میں ڈال لیں.
ویسے میں‌تو آئس کیوبز کی ٹرے میں ٹکیاں بنا لیتی ہوں. اسے فریج میں‌رکھنے کی ضرورت نہیں‌نارمل روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے دیں.اسے ایک ہی بار بنا کر رکھ لیں یہ کئی مہینے تک خراب ہوئے بغیر استعمال کیا جاسکتا ہے. نیچے ویڈیو لازمی دیکھ لیں جیسا ویڈیو میں پروسیس بتایا ہے بالکل ویسا صابن بنے گا تو ہی بات بنے گی. یقین کریں‌یہ سوپ آپ کے سکن کے تمام مسائل کا حل ہے اور رنگت گوری کرنے میں بھی اس کو جواب نہیں. ہم بھی عجیب لوگ ہیں اپنی کریم کے خلاف ٹوٹکے شئیر کرنے پر لگے ہوئے ہیں سچی اکثر لوگ اس بات پر میرا بڑا مذاق اُڑاتے ہیں کہ آپ جو ٹوٹکے دیتی ہیں اُن کے بعد لوگ آپ کی پروڈکٹ کیوں لیں‌گے. لوگ کہتے ہیں ہمیں تو آپ کی سمجھ نہیں‌آتی کہ یہ مارکیٹنگ کا کونسا طریقہ ہے. میں‌کہتی ہوں رزق اللہ نے دینا ہے لوگوں‌نے نہیں ہم اپنے شوق پر پیسےکو کیوں‌ترجیح دیں. مجھے ٹپس شئیر کرنے کا کریز ہے اب پیسے کیلئے اس کریز کا گلا کیسے گھونٹ سکتی ہوں.یہ بات کمرشل مائنڈز کو سمجھ نہیں‌آنے والی، شوق دا کوئی مُل نئیں ہندا اچھا آپ اس سوپ کا استعمال دن میں کم ازکم تین دفعہ لازمی کریں . اس صابن سے نہا بھی سکتے ہیں. ایک ہفتہ استعمال کر کے دیکھیں‌آپ کو مزہ آجائے گا ایک بار آپ کو اس صابن کے فائدے نظر آگئے تو دوبارہ آپ کے گھر میں کوئی بازاری صابن تو نہیں‌آئے گا. بازاری سوپ میں بہت زیادہ کیمیکلز ہوتے ہیں جو ہماری سکن کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے گھر پر خود کیمکلز سے پاک صابن بنائیں اور انجوائے کریں. آس پاس کے لوگوں‌رشتہ داروں کو دیں آپ کی واہ واہ ہوجائے گی. لوگ آپ کی منتیں‌کریں گے کہ یہ فارمولہ دے دو.

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات