ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینوزیر اعظم فاروق حیدر نے نئی خواہش کا اظہار کردیا

وزیر اعظم فاروق حیدر نے نئی خواہش کا اظہار کردیا

مظفر آباد :وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کی عالمی حیثیت متاثر کیئے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی و آئینی حقوق ملنے چاہیں آزاد کشمیر گلگت کے عوام کے آئینی حقوق میں رکاوٹ نہیں ہماری خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ اختیارات ملیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت آزادکشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتیں لوکل اتھارٹیز ہیں

وزیراعظم آزادکشمیر سٹاف کالج کوئٹہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ شارٹ کٹ ہمارا مزاج بنتا جارہا ہے جس سے ہر سطح پر خرابیاں پیدا ہوتی ہیں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ میں گامزن کرنے کے لیئے طویل المیاد منصوبہ بندی کی ضرورت ہے حکومتیں پانچ سال کے لیئے آتی ہیں کام بیوروکریسی نے کرنا ہوتا ہے ادارے جتنے مضبوط ہوں گے ترقی اور خوشحالی کی منزل اتنی ہی قریب آئے گی .

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے تقسیم ہند کے وقت پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا قیام پاکستان سے قبل ہی قرارداد الحاق پاکستان منظور کی بانی پاکستان قائد اعظم نے شیخ عبداللہ سے کہا تھا کہ کانگریس پر اعتبار نہ کرنامیں نے اپنے بال دھوپ میں سفید نہیں کیئے 1955میں جب مقبوضہ کشمیر کی جماعت نیشنل کانفرنس کی طرف سے اسمبلی کے ذریعے ہندوستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تو پاکستان سیکیورٹی کونسل میں چلا گیا تو سیکیورٹی کونسل نے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کا موقف مسترد کر دیا جب کشمیری الحاق کا فیصلہ کریں گے تو الحاق کی حیثیت بھی وہی طے کریں گے

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی ،خوشحالی کے لیئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو پاکستان کی فیکٹریوں کی چمنیوں سے دھواں نکلتا رہنا چاہیے کاروبار سے ہی ملک چلتے ہیں مختلف سوالات کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے سی پیک میں آزادکشمیر کو شمولیت دی گئی جس کے تحت شاہرات اور ہائیڈل کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے اور میرپور میں ملک کا نواں بڑا صنعتی زون قائم ہونے جا رہا ہے آزادکشمیر میں ہائیڈل اور ٹورازم کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں دونوں شعبوں کو ترقی دے کر آزادکشمیر کی آمدن میں معقول اضافہ کریں گے تاکہ ریاست اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے اور خود انحصاری کی منزل حاصل کی جا سکے وفد نے وزیراعظم کو سٹاف کالج کوئٹہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی .

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات