ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینوزیر اعظم آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب میں تعمیراتی کام،ٹھیکہ جات کمیشن...

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب میں تعمیراتی کام،ٹھیکہ جات کمیشن پر پیٹی ٹھیکیداروں کے سپرد

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب میں تعمیراتی کام لنک سڑکات کے ٹھیکہ جات کمیشن پر پیٹی ٹھیکیداروں کے سپرد چناری بازار کے انٹری پوائنٹ پر تعمیر کی جانے والی کروڑوں روپے کی دیوار میں ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری قبل ازیں اس جگہ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دیوارمحکمہ کی غفلت ،لاپرواہی اور ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے دریا ئے جہلم کی نذر ہو گئی جس کی وجہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔تفصیلات کے مطابق چناری بازار کے انٹری پوائنٹ پرNHAکی جانب سے دوسری دفعہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دیوار میں پہلے کی طرح اس بار بھی ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے دیوار میں انتہائی ناقص ، مٹی سے آلودہ رف پتھر اور انتہائی کم ریشو میٹریل استعمال کیا جارہا ہے محکمہ PWD اور NHA کوئی بھی ذمہ دار دیوار کی تعمیر کے دوران موقع پر موجود نہیں ہوتا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹھیکیدار کی طرف سے ناقص اور کم ریشو میٹریل کے استعمال سے ایک بار پھر کروڑوں روپے دریائے جہلم کی نذر ہونے کا خدشہ ہے محکمہ PWDاور NHA کے ذمہ داران کام کو چیک کرتے ہوئے کسی ایک جگہ سے بھی دیوار کو اُکھیڑ کر چیک کر لیں ساری اصلیت سامنے آجائے گی شاہرہ سری نگر پر قبل ازیں بھی اس دیوار کو کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا لیکن چند دن بعد ہی دیوار ناقص میٹریل اور بنیاد نہ ہونے کی وجہ سے دریائے جہلم کی نذر ہو گئی جس پر عوام علاقہ نے احتجاج کرنے کی دھمکی دے لیکن محکمہ کے ذمہ داران کی جانب سے دیوار کی دوبارہ اور معیاری تعمیر کے یقین دہانی کے بعد احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اب جبکہ محکمہ کی طرف سے دیورا کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی گئی ہے جس پر عوام علاقہ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور NHAکے اعلیٰ ذمہ داران سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دیوار کی تعمیرمیں چیک اینڈ بیلنس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پہلی بار کی طرح اس بار بھی دیوار دریائے جہلم کی نذر ہونے سے بچ سکے ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات