راجہ عمران سعودی عرب سے
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی پی پی آزادکشمیر کے دور حکومت میں سرکاری چیکس پر عموما پابندی عائد ہوتی تھی وجہ وفاق کی طرف سے فنڈز کی عدم دستیابی بتلائی جاتی تھی .
اب بھی معاملات اسی ڈگر پر رواں دواں ہیں. سرکاری چیک کیش نہیں ہو رہے. سٹیٹ بنک کی جانب سے آئے روز پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
اس ضمن میں یہی عرضی ہے کہ وفاق کشمیریوں کو انسان سمجھتے ہوئے ان کی جائز ضروریات پوری کرے.
جناب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے اپیل ہے کہ تنخواوُں کی حد تک پابندی نہ لگائی جائے کیوں کہ اس سے چھوٹے غریب کنٹرکٹ اور اہڈہاک والے ملازمین بری طرح متاثر ہوتے ہیں.