اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینوزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے وفاقی وزیر داخلہ و...

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی ملاقات

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی ملاقات۔ ملاقات میںترقیاتی منصوبہ جات ، سی پیک ، سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برداری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہا کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کےلئے اپنا بھرپورتعاون جاری رکھے گی اورجو منصوبہ جات وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں ان کےلئے بروقت فنڈز مہیا کریگی ۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادکشمیر حکومت اور قانون ساز اسمبلی کو بااختیار اورذمہ دار بنانے کےلئے آئینی ترامیم کے حوالے سے بھرپور تعاون کریگی ۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر میں ٹورازم اور ہائیڈرل کے فروغ کےلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون اورتکنیکی معاونت بھی کریگی اورآزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد مثالی اقدامات ہوئے ہیں اور تعمیر و ترقی کا عمل تیز ہوا ہے جس پر راجہ فاروق حیدرخا ن اور ان کی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے اور آزادحکومت سڑکوں کی تعمیر ،سیاحت کے فروغ ، صنعت و حرفت، زراعت، صحت عامہ اور تعلیم کے انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کےلئے فنڈز دوگنا کرنے پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے شکرگزار ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات