اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینوزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے...

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں جاری قابض بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر تشدد کی حالیہ لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر میں جاری قابض بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر تشدد کی حالیہ لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال۔لارڈ نذیراحمد نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ لارڈ نذیر احمد کشمیر کی دھرتی کے مایہ ناز سپوت اور یورپ میں کشمیریوں کی موثر آواز ہیں۔ لارڈ نذیر احمد نے بطریق احسن کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے اور بین الاقوامی دنیا بالخصوص یورپ میں کشمیریوں کی بہترین سفارتکاری کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بین الاقوامی دنیا تک پہچانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ یورپ بالخصوص برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں وکشمیریوں سے اپیل کرتا ہے کہ 18اپریل کو معصوم کشمیریوں کے قاتل نریندر مودی کی آمد پر پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں اور وہاں کی سول سوسائٹی کو بھی اس پرامن مارچ میں شرکت کی دعوت دیں ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے برطانیہ کے اندر رہنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اپریل کے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور کمیونٹی اور دوستوں کو بھی شرکت کو یقینی بنائیں ،یہ پرامن احتجاج انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورانشاء اللہ کامیاب ہوگا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لارڈ نذیر احمد نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم آزادکشمیر اور کشمیری قیادت کابراہ راست یورپی دنیا سے رابطہ کروا رہے ہیں تاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ وزیر اعظم اور دیگر سیاسی قیادت کو دعوت دیتے ہیں وہاں آئیں ، ان کو مواقعے فراہم کریں گے کہ وہ یورپی دنیا اور وہاں کے میڈیا اور سول سوسائٹی کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں، انہوں نے کہاکہ 18اپریل کو بھارتی وزیر اعظم نے برطانیہ آمد پر احتجاج میں پوری پاکستانی وکشمیر ی کمیونٹی شرکت کریگی ۔ آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات