باغ (رپورٹر جی کے نیوز)وزیرجنگلات کے پی ایس زاہد اقبال کی چیرا دستیوں سے نجات دلائی جائے ، اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کر کے بلا وجہ ہمیں تنگ کر رہا ہے مقامی انتظامیہ اس کا نوٹس لیں اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جاے ان خیالات کا اظہار موضع کوٹیڑہ مست خان کے رہائشی مشتاق احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری زمین خسرہ نمبر 532میں زاہد اقبال مسلسل مداخلت کر کے عدالتی خلاف ورزی کر رہا ہے اور سیاسی بنیادوں پر آئے روز ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری آئی جی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر جنگلات کے پی ایس زاہد اقبال کے قہر سے بچایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ آئی جی آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔