سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں نے جو کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے اہل و عیال کی کفالت کے سلسلے میں وطن سے دور ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈها رہی ہیں کشمیریوں کے خون کی ہولی کهلیی جا رہی ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کوئی اقدامات نہیں کر رہیں. وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے التجا ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں مسلہ کشمیر کے حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کشمیری عوام پر مسلط بهارتی افواج کے چنگل سے کشمیری عوام کو نجات دلوائیں مسلہ کشمیر کا حل حق خودارادیت ہے جو کہ کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل کرواے. ان خیالات کا اظہار سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں جن میں سردار افضل، راجہ ریاض، راجہ سید محمد، راجہ طاہر ممتاز، راجہ پرویز اشرف، شاہ نواز مغل، ابرار احمد خان ،راجہ عمران، راجہ جمیل، راجہ ریاض، راجہ رضوان، و دیگر شامل تھے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.