ہٹیاں بالا (خصوصی رپورٹ )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا حلقہ انتخاب انکی عدم دلچسپی کے باعث مسائل سے نہ نکل سکا جدید دور میں بھی لوگ صدیوں پرانی زندگی گذارنے پر مجبور آبائی سب ڈویژن چکار کے گرلز مڈل سکول کی حالت زار وزیراعظم اور وزیرتعلیم آزاد کشمیر کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ۔تفصیلات کے مطابق 2005ء میں تباہ کن زلزلہ میں تباہ ہو نے والے وزیراعظم آزاد کشمیر کے آبائی ضلع و حلقہ کے متعدد تعلیمی ادارے فاروق حیدر خان کے دو مرتبہ وزیراعظم بننے کے باوجود تعمیر نہ ہو سکے آج کے جدید دور میں بھی ضلع جہلم ویلی حلقہ پانچ کے عوام وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی حلقہ انتخاب کی جانب عدم دلچسپی کے باعث صدیوں پرانی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر جنہوں نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد تاحال اپنے حلقہ انتخاب کے لیے کوئی بڑا ترقیاتی پیکج نہیں دیا جس وجہ سے دن بدن عوام میں وزیراعظم فاروق حیدر خان کے لیے ہمددردیاں کم ہوتی جا رہی ہیں عوام یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر فاروق حیدر دو مرتبہ وزیراعظم بننے کے باوجود اپنے حلقہ انتخاب کے زلزلہ میں تباہ شدہ سکولوں کو تعمیر نہیں کروا سکے تو وہ مستقبل میں کیا عوام سے کیے گئے دیگر وعدے پورے کریں گے عوام کے ساتھ ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب کی چار یونین کو نسلوں جن میں چناری،چکوٹھی،کھلانہ،چکہامہ اور گوجر بانڈی شامل ہیں کہ سینئر لیگی کارکنان بھی انکی پالیسیوں سے نالاں ہیں زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیگر خالی آسامیوں پر ان چار یونین کونسلوں کے سینئر لیگی کارکنان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے ان لیگی کارکنان کی شکایت ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر حلقہ بھر میں ہو نے والی خالی آسامیوں پر تقرریاں کی جا رہی ہیں